جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والے تھے، پاکستان نے روکا؛ ایرانی نائب وزیر خارجہ
اسرائیل نے لبنان پر حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ آنے والے گھنٹے بہت اہم ہیں اور ہمارا وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔
ایک انٹرویو میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے رکوائے کیوں کہ خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان نے ہمیں ایسا کرنے سے روکا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ خطیب زادہ نے کہا کہ کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پہلے کچھ شرائط بھی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل کے لبنان پر مسلسل حملوں کو امریکا کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انھوں نے اپنی کابینہ کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے بھی تصدیق کی ہے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کے دفتر میں ہو گا۔