کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی موت

شہرِ قائد میں 2026 کے دوران ڈینگی کے 163 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ترجمان محکمہ صحت

فوٹو: فائل

کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، متوفی کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ شہرِ قائد میں ڈینگی کے 163 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Load Next Story