کراچی: کورنگی میں دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان پر ڈکیتی

ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے انجام دی

کراچی کے علاقے کورنگی میں دن ہو یا رات، لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے۔

کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی۔ دو ملزمان دکان کے باہر الرٹ کھڑے رہے جبکہ دو نقاب پوش افراد دکان میں داخل ہو گئے۔

ملزمان نے دکاندار پر تشدد کیا، پستول چیمبر کیا اور دکان میں موجود ایک شخص کو جگا کر تھپڑ بھی مارا۔ بعد ازاں ملزمان نقدی رقم بیگ میں بھر کر موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Load Next Story