پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز کی ٹیم 174 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 17 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی

تصویر: پشاور زلمی (ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 مین پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 174 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 17 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان 21، 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دُنیتھ ویلالگے 20، سکندر رضا 14، کپتان شاہین شاہ آفریدی 5، عبید شاہ 4، حسیب اللہ خان 3، اسامہ میر 1، محمد نعیم 1 اور آصف علی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 74 اور کپتان بابر اعظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 جبکہ عامر جمال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story