جے ڈی وینس کو پاکستان آنے سے روکنے کیلئے مودی کی پنڈتوں کو 3، 3 ہزار روپے دیکر پرارتھنا
امریکی نائب صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسی اور قہقہوں کا سامان بن گئیں۔
جہاں ایک طرف پاکستان دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے اور لاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اپنے روایتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور پاگل پن سے باز نہیں آیا۔
کامیاب سفارتکاری کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والی پذیرائی سے بوکھلائے بھارتی ٹی وی چینلز احمقانہ دعوے کرنے لگے۔
بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے پر اینکر نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ جے ڈی وینس پاکستان نہیں پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر دورانِ سفر اپنا رخ تبدیل کر کے امریکا واپس جا سکتے ہیں۔
بھارتی اینکر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ امریکا اس بات کو سمجھے گا کہ جے ڈی وینس کو پاکستان نہیں آنا چاہیے، کوئی بھی پاکستان کو اس کا (جنگ بندی ) کریڈٹ نہیں دینا چاہتا۔
بھارتی اینکر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پدمنابھ سوامی مندر میں دعائیں ہو رہی ہیں جہاں وزیر اعظم مودی نے مقامی پنڈتوں کو 3000 روپے فی کس دیے ہیں تاکہ وہ اس بات کی دعا شروع کریں کہ جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان نہ پہنچ سکے اور درمیان سے واپس پلٹ جائے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی سے بھارت اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال کے موقع پر بھی بھارتی میڈیا اپنی احمقانہ حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔