سندھ حکومت کی کفایت شاری مہم میں سندھ پولیس بھی پیش پیش

سندھ پولیس کےتمام یونٹس کو پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 33 فیصد کمی کرنے کا فوری حکم جاری

، پولیس اسٹیشنز کےعلاوہ سندھ پولیس کےتمام یونٹس کو پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 33 فیصد کمی کرنے کا فوری حکم جاری کردیا، فیول کریڈٹ لمٹ عبور کرنے پرسخت کارروائی ہوگی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس ہیڈ اورموٹرٹرانسپورٹ آفیسرکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔۔

سندھ حکومت کی کفایت شاری مہم میں سندھ پولیس بھی پیش پیش ،سندھ پولیس کےتمام یونٹس کو پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 33 فیصد کمی کرنے کا فوری حکم جاری کردیا گیا۔

کفایت شعاری کے حوالے سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز سندھ،ڈی آئی جیز سندھ،تمام ایس ایس پیز،ایس پیز سندھ اور تمام اے آئی جیز سندھ کو حکم نامی جاری کیا گیا ہے حکم نامہ میں سندھ پولیس کے تمام یونٹس و دفاتر کو پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں نمایاں کمی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس اسٹیشنز کی پٹرولنگ موبائل اس سے مستثنیٰ ہوگی،ان کا فیول کم نہیں ہوگا۔

حکم نامہ میں ہر یونٹ کو اپنی ضرورت اورآپریشنل ذمہ داریوں کے مطابق فیول پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،حکم نامے میں پولیس اسٹیشن کےعلاوہ ہر یونٹس کو چوتھی سہ ماہی میں ماہانہ اخراجات 33 فیصد کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکم نامہ میں فیول کریڈٹ لمٹ عبور کرنے پرسخت کارروائی ہوگی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس ہیڈ اورموٹرٹرانسپورٹ آفیسرکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی،حکم نامہ میں تمام یونٹس کو 3 دن میں پیڑولیم مصنوعات سے متعلق ںظرثانی منصوبہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Load Next Story