کراچی؛ اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ، منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی

اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی،زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں7۔3 ڈگری اضافے سے5۔39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

امیرحیدرلغاری،چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ عمان کے قریب ایک لو پریشر گرمی کی وجہ سے پرسوں سے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا، اتوار کو شہر میں قدرے گرم دن ریکارڈ ہوا،دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہونے کی وجہ سےغیرمعمولی گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں7۔3 ڈگری اضافے سے5۔39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیرحیدرلغاری کے مطابق عمان کے قریب ایک لو پریشر کی وجہ سمندری ہوائیں جذوی اور مکمل بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھی،منگل سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نارمل ٹیمپریچر سے 8۔4 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔

Load Next Story