آصف محمود کا دوبارہ پاکستان کیلیے کھیلنے سے متعلق ذومعنی جواب

دسمبر 2014 میں آصف محمود زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل تھے

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمن کے فاسٹ بولر آصف محمود نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر ذو معنی انداز میں جواب دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے آصف محمود سے ’پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو‘ کے دوران ثناء میر نے پاکستان انڈر 19 کے تجربے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھا کہ کیا شائقین انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں دیکھ سکتے ہیں۔

قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر آصف محمود نے مسکراتے ہوئے ’کوئی جواب نہیں‘ کہہ کر بات ٹال دی۔

سابق کپتان ثناء میر اور میزبان زینب عباس نے بھی اس ردعمل کو دانشمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع پر خاموشی بھی بہت کچھ بیان کر دیتی ہے۔

ثناء میر نے کہا کہ عثمان خان نے جب سنچری کی تھی تو ہم نے ان سے بھی یہ سوال کیا تھا اور ان کا جواب بھی بالکل ایسا ہی تھا۔

دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا تھا۔

30 سالہ پیسر نے پی ایس ایل ڈیبیو میں صرف دو اوورز میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں جم گئی ہیں۔

Load Next Story