فرانسیسی صدر کا امریکی اور ایرانی صدور کو فون؛ غلط فہمیاں دور کرنے اور مذاکرات پر زور

فرانسیسی صدر نے لبنان کو بھی جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا

فرانس کا لبنان کو بھی جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون گزشتہ ایک روز سے مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

اس تناظر میں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر دونوں رہنماؤں سے غلط فہمیاں دورکرنے اور مذاکرات کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی جنگ کا حل ہیں۔

صدر ایمانوئیل میکرون نے دو ہفتے کی جنگ بندی میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پاسداری پر زور دیا۔

انھوں نے یہ یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ آبنائے ہرمز کو غیر مشروط، فیس یا ٹیکس عائد کیے بغیر جلد دوبارہ کھولنا چاہیے۔

فرانسیسی صدر نے یہ اعلان بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر جمعے کو بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

Load Next Story