اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا
گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
آج بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 4698 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کی شاندار تیزی سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی۔