پی ایس ایل: پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوگئے تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف ناہید رانا نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ کی۔
یاد رہے کہ اس میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر شورف الاسلام اور ناہید رانا کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔
دونوں کھلاڑیوں سے کیویز کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔