دورہ بنگلادیش کیلیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ 29 اپریل سے کراچی میں لگے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ برس جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ٹیم مینجمنٹ میں بھی رد و بدل کا امکان ہے، اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد ہیڈ کوچ ہوں گے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی سرفراز احمد کی رائے شامل کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر روحیل نذیر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی کو شیڈول ہیں۔