بنگلادیش کے اہم کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

بنگلادیش کے تجربہ کار فاسٹ بولر روبیل حسین نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ 159 میچز پر مشتمل اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

روبیل نے آخری بار اپریل 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا، جس کے بعد انجریز نے ان کی کارکردگی کو محدود کردیا۔

روبیل کو 2015 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جہاں انہوں نے اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو تاریخی فتح دلائی تھی۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 27 ٹیسٹ، 104 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

روبیل نے کہا کہ قومی ٹیم ان کا جنون رہی، لیکن ہر کھلاڑی کو ایک وقت پر رخصت ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے اور مداحوں کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Load Next Story