کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 اگست سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی بار سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز کے آرنوس ویل اسٹیڈیم میں بھی سی پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔
لیگ اس بار ریکارڈ برابر کرتے ہوئے آٹھ ممالک میں منعقد ہوگی جن میں انٹیگوا، بارباڈوس، گیانا، جمیکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو شامل ہیں۔
لیگ کے چیف ایگزیکٹو پیٹ رسل کے مطابق نئی جگہوں تک توسیع لیگ کے وژن کا حصہ ہے جبکہ آرنوس ویل کو ایک تاریخی اور شاندار وینیو قرار دیا گیا ہے۔
اس اسٹیڈیم میں ماضی میں کئی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جا چکے ہیں۔
ٹورنامنٹ 20 ستمبر تک جاری رہے گا اور پہلی بار ساتویں ٹیم جمیکا کنگزمین بھی شامل ہوگی۔
پلے آف مرحلہ 16 سے 20 ستمبر تک بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ہوگا۔