بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کوچ مقرر

پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو  اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔ کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔

پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے کھیلا جائے گا۔

Load Next Story