آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 2 بھارتی ٹینکرز پر فائرنگ؛ مودی سرکار نے تصدیق کردی
پاسداران انقلاب نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں بھارت کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا جس پر دونوں جہاز واپس لوٹ گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں جہاز بھارتی پرچم بردار تھے اور آبنائے ہرمز سے خام تیل لے کر جارہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے تیل بردار بحری جہازوں کو ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا جس پر نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو بھی طلب کیا گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔
انھوں نے ایرانی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ پیغام تہران کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور آبنائے ہرمز سے بھارت جانے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
جس پر ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کی تازہ صورت حال اور پاسداران انقلاب کے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
Our statement regarding Iran ⬇️
🔗 https://t.co/05hycXPgJ6 pic.twitter.com/HwhqdNL9M8یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم آج جب امریکا نے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کی تو پاسداران انقلاب نے بھی آبی گزرگاہ دوبارہ بند کردی۔