جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے
ریسل مینیا 42 کے دوسرے دن کے آغاز ایک حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور زمانہ ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو چونکا دیا۔
لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔
OBA FEMI JUST BEAT BROCK LESNAR!!!! WOW!!
The FIRST HOUR of #WrestleMania is LIVE RIGHT NOW on ESPN! pic.twitter.com/5tqbLIULet— WWE (@WWE) April 19, 2026
تاہم اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز لمحہ مقابلے کے بعد دیکھنے میں آیا، جب لیسنر رنگ کے درمیان بیٹھ گئے اور جذباتی انداز میں اپنے دستانے اور جوتے اتار کر رکھ دیے۔
یہ عمل عام طور پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین کو گلے لگایا اور دونوں آبدیدہ ہو گئے۔
Brock Lesnar leaves his gear in the ring. What's next for The Beast?
The FIRST HOUR of #WrestleMania is LIVE RIGHT NOW on ESPN! pic.twitter.com/CkS4hoG231— WWE (@WWE) April 19, 2026
اگرچہ کئی مداحوں کا خیال تھا کہ لیسنر جلد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سمر سلیم میں کریں گے۔
بعض حلقے اسے ایک کہانی کا حصہ بھی قرار دے رہے ہیں یعنی اسے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کے بجائے اس کے عندیہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیسنر نے 2002 میں ڈیبیو کیا اور کم عمری میں عالمی چیمپئن بنے۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور یو ایف سی میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔
There will NEVER be another Brock Lesnar! 😤
🎵: "I Stand Alone" by @godsmack pic.twitter.com/TnGd7VtN31