پی ایس ایل: فخر زمان کی سنچری، لاہور کا کوئٹہ کو جیت کیلیے 198 رنز کا ہدف

فخر زمان نے 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان کی 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

چارتھ اسالنکا 31، عبداللہ شفیق 14، شاہین آفریدی 8، سکندر رضا 5 اور محمد فاروق 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈینیئل سیمس 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 جبکہ ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

 

Load Next Story