پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پاکستانی لیگ اسپنر زاہد محمود کو ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
A familiar face returns 🤩
Zahid Mehmood is back with the #KingsSquad and all set to weave his magic in blue and red 💙❤️ pic.twitter.com/4xdNWcY75c— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) April 21, 2026
زاہد محمود کو ممکنہ طور پر خزیمہ بن تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو حال ہی میں یو اے ای کی شہریت ملنے کے بعد اب باقاعدہ یو اے ای کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
کراچی کنگز نے یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو چند دن قبل ریلیز کردیا تھا۔
محمد وسیم کی جگہ انگلینڈ کے جیسن روئے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔