امریکی فوج نے ایشیا پیسیفک میں ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا؛ ویڈیو بھی جاری

یہ کارروائی ایران کی مدد کرنے والے غیر قانونی بحری نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر جاری مہم کا حصہ ہے

امریکی فوج نے ایشیا پیسیفک میں ایرانی آئل ٹینکر پر قبضے کرلیا؛ ویڈیو بھی جاری (اے آئی جنریٹڈ؛ تصوراتی تصویر)

امریکا افواج نے ایک تازہ کارروائی میں ایران سے وابستہ پابندی زدہ آئل ٹینکر کو ایشیا پیسیفک روک کر اس میں سوار ہوئے اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق کی امریکی وزارت دفاع جسے اب وزارت جنگ کہا جا رہا ہے نے اپنے ایک بیان میں کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی مدد کرنے والے غیر قانونی بحری نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر جاری مہم کا حصہ ہے۔

امریکی وزارت جنگ  نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم دنیا بھر میں سمندری قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پابندی زدہ جہازوں کو روکا جاسکے جو ایران کو مادی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ چاہے وہ کہیں بھی کام کر رہے ہوں۔

Load Next Story