کراچی: بزرگ شہری سے لوٹ مارکی واردات کی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی
سکھن مہران ہائیوے پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان اس کے زورپر موٹر سائیکل سواربزرگ شہری سے 50 ہزارروپےاورموبائل فون چھین کر فرارہوگئے، الفلاح کی حدود میں شہری سے ہونے والی لوٹ مارکی واردات کی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کےمطابق ضلع ملیرکے سکھن تھانے کےعلاقے مہران ہائیوے پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان اس کے زورپر موٹر سائیکل سواربزرگ شہری سے 50 ہزارروپےاورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ بزرگ شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،متاثرہ بزرگ شہری نے بتایاکہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ مہران ہائیوے پرموٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان نے انہیں اسحلے کے روزپرروکا اور50 ہزارروپے اورایک چھوٹا موبائل فون چھین کرباآسانی فرارہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سکھن تھانے کی حدود میں لوٹ مارکی وارداتیں عام ہو گئیں ہیں اور ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں جب تک قانون پرعمل درآمد نہیں کیا جائے گا اس وقت تک وارداتوں پرقابو پانا نہ ممکن ہے۔
ضلع کورنگی کے تھانہ الفلاح کی حدود میں دو روز قبل شہری سے ہونے والی لوٹ مارکی واردات کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔
مسلح ڈاکووں نے شہری کوگھرکی دہلیز پر قیمتی موبائل فون اورنقدی سے محروم کردیا، پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔