ملک کے متعدد بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں نمایاں کمی

جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین 10 سے 30 فیصد تک کم کر دیا گیا جس کا اطلاق آج 22 اپریل 2026ء سے ہوگا

اسلام آباد:

ایف بی آرنے فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں نمایاں کمی کردی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیئے جن کے مطابق فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین 10 سے 30 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 22 اپریل 2026ء سے ہوگا۔

ایف بی آر نے پانچ علیحدہ نوٹی فکیشنز جاری کیے ہیں جن میں ان شہروں کی جائیدادوں کی نئی ویلیوایشن مقرر کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر اوز کے مطابق ملتان کے لیے S.R.O 650(I)/2026، فیصل آباد کے لیے S.R.O 651(I)/2026، بہاولپور کے لیے S.R.O 652(I)/2026، گوجرانوالہ کے لیے S.R.O 653(I)/2026 جبکہ سیالکوٹ کے لیے S.R.O 662(I)/2026 جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں بھی ایس آر او 644(I)/2026 کے تحت غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو ازسرنو مقرر کی جا چکی ہے۔ نوٹی فکیشنز کے اجرا کے بعد اب ان شہروں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے جہاں ایف بی آر نے جائیدادوں کی ویلیوایشن میں کمی کی ہے جسے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Load Next Story