پی ایس ایل: فائنل میچ کے ٹکٹ کب، کہاں سے اور کیسے ملیں گے؟
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹکٹوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی اور لاجسٹکس معاملات سمیت مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معمول سے نرخ کچھ زیادہ رکھنے کی تجویز پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چئیرمین پی سی بی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی جلد دستیاب ہوں گے۔