دورۂ پاکستان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عمان پہنچ گئے
ایرانی خارجہ پاکستان سے عمان روانہ؛ صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورۂ پاکستان منسوخ کردیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے سہہ ملکی سفارتی دورے کے دوسرے مرحلے میں عمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اس بات کا اعلان ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کا پاکستان کا دور بہت مفید رہا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کی خطے میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی برادرانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
تاہم انھوں نے امریکا کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا واقعی سفارتکاری کے ذریعے تنازع حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔
Very fruitful visit to Pakistan, whose good offices and brotherly efforts to bring back peace to our region we very much value.
Shared Iran's position concerning workable framework to permanently end the war on Iran. Have yet to see if the U.S. is truly serious about diplomacy.خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کے دورۂ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بے مقصد اور وقت کے ضیاں کے لیے وفد کو 18 گھنٹے کے سفر پر نہیں بھیج سکتا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو ہم سے بات کرنا ہوگی تو ٹیلی فون پر رابطہ کرسکتا ہے۔ ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے، اس کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔