نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری شروع

نیتن یاہو نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی

اسرائیل فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے جائیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم کی تعمیل میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دفاتر، ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ جنوبی لبنان میں ان مقامات کو اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے  تاکہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول حزب اللہ ان ہی مقامات سے فوجیوں اور شہریوں پر حملے کرتی تھی جس سے شدید جانی و مالی نقصان پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا جنوبی لبنان پر حملے کا حکم اس وقت سامنے آیا ہے جب اسی ہفتے امریکی صدر نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

 

Load Next Story