کراچی: ڈکیتی کی انوکھی واردات، ملزمان کے الیکٹرک سب اسٹیشن سے تار اور قیمتی سامان لے اڑے
گلشن اقبال میں رہائشی اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران ملزمان کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے بجلی کی تاریں اوردیگرقیمتی سامان چوری کرنے فرار ہوگئے۔
مسلح سمیت 6 ملزمان کمپنی کا یونیفارم، سیفٹی ہیلمنٹ اورجیکٹس پہن کرواردات کیلئے آئے تھے ملزمان نے خود کوکے الیکٹرک کے ملازمین ظاہر کیا۔
ملزمان نے رہائشی عمارت کے چوکیدار اوراس کے بیٹے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ واردات میں استعمال کیا جانے والا ٹرک ڈیفنس تھانے کی حدود سے چوری کیا گیا تھا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔۔تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح گلشن اقبال تھانےکےعلاقےگلشن اقبال بلاک 13 ای گوہرٹاورزرہائشی اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران ملزمان کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے بجلی کی تاریں اوردیگرقیمتی سامان چوری کرنے فرارہوگئے،ملزمان منی ٹرک اورگاڑی میں واردات کے لیے پہنچے تھے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح سمیت 6 ملزمان کمپنی کا یونیفارم، سیفٹی ہیلمنٹ اورجیکٹس پہن کرواردات کیلئے آئے تھے ملزمان نے خود کوکے الیکٹرک کے ملازمین ظاہر کیا،علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان نے رہائشی عمارت کے چوکیدار اوراس کے بیٹے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا،شہری کی جانب سے ویڈیوبنانے پرملزمان سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تفصیلات حاصل کرلیں ایس ایچ اوگلشن اقبال سعود نے ایکسپریس کو بتایا کہ رہائشی اپارٹمنٹ میں واردات اتوارکی صبح 7 بجے سے 8 بجے تک ایک گھنٹے تک انجام دی گئی،واردات کے دوران ملزمان بجلی کی تانبے کی تاریں،ٹرانسفامربشنگ برائے ایل ٹی پینل ، بسبار، بریکراوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس کوواردات کی اطلاع رہائشی اپارٹمبٹ کی یونین کے صدر شرافت علی کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس موقع پرپہنچی انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ واردات میں استعمال کیا جانے والا ٹرک ڈیفنس تھانے کی حدود سے چوری کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کی جانب دوران واردات اگر 15 پولیس کو اطلاع کردی جاتی ہے تو پولیس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجاتی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔۔