کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا، آئندہ چندروز موسم نسبتا گرم رہنے کا امکان

اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتاہے

فوٹو: فائل

کراچی:

شہرمیں اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں مذید اضافے سے 1۔38 ایک ڈگری ریکارڈ ہوا،نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

اتوار کو شہر میں موسم گرم و مرطوب رہا،دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپریل کے نارمل درجہ حرارت سے 6۔2 ڈگری اضافے سے 1۔38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نمی کا تناسب 41 فیصد رہا،نمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب  ہیٹ انـڈیکس (گرمی کا احساس)40 ڈگری کے مساوی رہا.

ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران شہر کا موسم نسبتا گرم رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتاہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں حالیہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات نےگرمی کی وجہ بننے والے کسی ہائی پریشر کے امکان کو رد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسی سرگرمی وقوع پذیر  نہیں ہورہی جس کی وجہ سمندری ہوائیں متاثر ہورہی ہو یا پھر وہ سلسلہ گرمی کی وجہ ہو،گرمی میں اضافہ ہرسال کے معمول کے مطابق ہے کیونکہ اپریل کا مہینہ عموما گرم گزرتاہے۔

Load Next Story