ڈیوڈ وارنر کی جانب سے سرپرائز گفٹ، شاہنواز دھانی خوشی سے نہال
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ دے دیا۔
شاہنواز دھانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے بیگ اور دوسری تصویر میں ان کے ہاتھ میں مین آف دی میچ ٹرافی موجود ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا ’میں نے جیسے ہی اپنا کٹ بیگ کھولا تو مجھے اس میں سے یہ ’مین آف دی میچ ٹرافی‘ ملی‘۔
دھانی نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ٹرافی اپنے پاس رکھ لی کیونکہ یہ لیجنڈ ڈیوڈ وارنر میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، شکریہ وارنی‘۔
Guess what! I just opened my Kitbag and found this "Man of the match trophy". And I will keep it because legend @davidwarner31 left it for me.
Thank you warniee.#friendshipgoals❤ pic.twitter.com/A7qBzKXRxa— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) April 25, 2026
دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیوڈ وانر نے اسے اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کیا تھا۔
Who is the special friend Warner dedicated his Player of the match award to? 👀#HBLPSL11 | #NewEra | #QGvKK | #GoGold | #GoldenRibbon 🎗️ pic.twitter.com/PAa75VESYm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 25, 2026
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بناء پر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔