اسپین: گول کیپر کے مخالف ٹیم کے کپتان کو مکا مارنے پر میدان میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا

ریال زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا کو حریف ٹیم کے کھلاڑی کو مکا مارنے پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایس ڈی ہیوسکا کے خلاف اسپین کی سیکنڈ ڈویژن کے ایک اہم میچ میں پیش آیا جہاں دونوں ٹیمیں ریلیگیشن سے بچنے کی جدوجہد کر رہی تھیں۔

میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

تاہم وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کپتان جارگے پولیڈو کی جانب دوڑتے ہوئے گئے اور ان کے چہرے پر مکا دے مارا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔

اس ہنگامے کے باعث مزید کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیجا گیا۔

بعد ازاں اندرادا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھے تھے اور ہر ممکن سزا قبول کریں گے۔

کلب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

میچ میں آسکر سیلوا کے واحد گول کی بدولت ہیوسکا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیمیں اب بھی ریلیگیشن زون میں موجود ہیں۔

Load Next Story