وہ اداکار جن کی پہچان نام نہیں بلکہ کردار بن گیا

مسٹر بین، سپائیڈرمین، سپرمین، ٹرمینیٹر اور جیمز بانڈ جیسے کرداروں نے نبھانے والوں کو تاریخ کا حصہ بنا دیا

شوبز کی دنیا میں کامیابی کی کئی صورتیں ہیں، مگر سب سے بڑی کامیابی یہ سمجھی جاتی ہے کہ کوئی کردار اداکار کی پہچان بن جائے، ایسی پہچان جو وقت، نسلوں اور رجحانات کے بدلنے کے باوجود قائم رہے۔ اگرچہ فلمی دنیا بظاہر چمک دمک، شہرت اور کامیابی کا دوسرا نام ہے، مگر اس کے پسِ پردہ ایک طویل جدوجہد، مسلسل محنت اور قسمت کا ایک نازک سا کھیل بھی شامل ہوتا ہے۔

ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسا کردار ادا کرے جو نہ صرف باکس آفس پر کامیاب ہو بلکہ ناظرین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے اپنی جگہ بنا لے، اگرچہ یہ اعزاز ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا لیکن کچھ خوش نصیب فنکار ایسے ہوتے ہیں جنہیں ایک ایسا کردار مل جاتا ہے جو ان کی پہچان بن کر انہیں امر کر دیتا ہے۔  یہ کردار وقت کے ساتھ پرانے نہیں ہوتے بلکہ مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔ نسلیں بدل جاتی ہیں، مگر یہ کردار اور ان سے جڑے چہرے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں ایسے ہی ان چند اداکاروں پر جنہوں نے ایک ہی کردار کے ذریعے خود کو تاریخ کا حصہ بنا لیا۔

مسٹر بین (Atkinson Rowan)

معروف زمانہ ٹی وی سیریز Bean Mr. (1997ء) میں ’’مسٹر بین‘‘ ایک نہایت خاموش، عجیب و غریب مگر انتہائی مزاحیہ کردار ہے۔ Atkinson Rowan (پیدائش: 1955ء) ایک شاندار کامیڈین ہیں، جنہوں نے کم سے کم مکالموں کے ساتھ دنیا کو ہنسانے کا فن دکھایا۔ مسٹر بین ایک ایسا کردار ہے جو بولتا کم ہے مگر اس کی حرکتیں سب کچھ کہہ دیتی ہیں۔ اس کی سادگی، معصومیت اور مزاحیہ مسائل نے اسے عالمی سطح پر مقبول بنا دیا۔ یہ کردار ثابت کرتا ہے کہ کامیڈی کے لیے الفاظ نہیں، صرف اداکاری کافی ہے۔

جیک اسپیرو (Depp Johnny)

فلم Pirates of the Caribbean (2003ء) کا مرکزی کردار ’’کیپٹن جیک اسپیرو‘‘ ایک عجیب و غریب مگر نہایت ذہین قزاق ہے۔ Depp Johnny (پیدائش: 1963ء) ہالی وڈ کے منفرد اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جو غیر روایتی کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ جیک اسپیرو کی مزاحیہ سنجیدگی، غیر متوقع فیصلے اور انوکھا انداز اسے دیگر ہیروز سے مختلف بناتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ کردار جانی ڈیپ کی شناخت بن گیا۔

ہیری پوٹر (Radcliffe Daniel)

فلم ہیری پوٹر (2001ء) کی کہانی ایک یتیم لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جو جادو کی دنیا میں اپنی اصل پہچان حاصل کرتا ہے۔ Radcliffe Daniel (پیدائش:1989ء) نے کم عمری میں ہی عالمی شہرت حاصل کر لی۔ یہ کردار معصومیت، بہادری اور قربانی کی علامت ہے، اور ڈینیل ریڈکلف ہمیشہ اسی کردار کے ساتھ پہچانے جائیں گے۔

جوکر ( Ledger Heath)

فلم The Dark Knight (2008ء)  میں جوکر ایک نفسیاتی مجرم ہے جو معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتا ہے۔  Ledger Heath (پیدائش:1979ء) ایک باصلاحیت اداکار تھے۔ ہیتھ لیجر نے اس کردار کو اس قدر حقیقت کے قریب پیش کیا کہ وہ اس کردار میں ’’کھو‘‘ گئے، ان کی یہ پرفارمنس ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ٹرمینیٹر (Schwarzenegger Arnold)

فلم The Terminator (1984ء) میں ٹرمینیٹر ایک طاقتور روبوٹ ہے، جو مستقبل سے آیا ہے۔ Schwarzenegger Arnold (پیدائش: 1947ء) باڈی بلڈر سے اداکار اور پھر سیاستدان بنے۔ مضبوط جسم، کم گو اور سکرین پر زبردست موجودگی نے اس کردار کو لیجنڈ بنا دیا۔

اسپائیڈر مین ( Maguire Tobey)

Spider Man (2002ء) میں پیٹر پارکر ایک عام نوجوان ہے جو سپر پاورز حاصل کر لیتا ہے۔ Maguire Tobey (پیدائش:1975ء) نے اس کردار کو سادگی سے پیش کیا۔ ایک عام انسان سے ہیرو بننے کا سفر اس کردار کو عوام کے دل کے قریب لے آیا۔

گینڈالف  (McKellen Ian)

The Lorf of the Rings (2001ء) میں گینڈالف ایک دانا جادوگر ہے۔ McKellen Ian (پیدائش:1939ء) تھیٹر اور فلم کے عظیم اداکار ہیں۔ حکمت، سنجیدگی اور وقار نے اس کردار کو لازوال بنا دیا۔

بیٹ مین (Bale Christian)

The Dark Knight Trilogy (2005ء) میں بروس وین ایک امیر مگر درد سے بھرا ہیرو ہے۔ Bale Christian (پیدائش:1974ء) اپنی جسمانی تبدیلیوں کے لیے مشہور ہیں۔ بیل نے بیٹ مین کو ایک حقیقی اور سنجیدہ انسان کے طور پر پیش کیا۔

آئرن مین  (Robert Downey Jr.)

فلم Iron Man (2008ء)  میں ٹونی اسٹارک ایک ذہین موجد ہے۔ Robert Downey Jr.  (پیدائش: 1965ء) نے اس کردار سے زبردست کم بیک کیا۔ مزاح، ذہانت اور خود اعتمادی نے اس کردار کو سپر ہیروز میں منفرد بنایا۔

وولورین ( Jackman Hugh)

X Men (2000ء) میں وولورین ایک سخت مگر حساس کردار ہے۔  Jackman Hugh (پیدائش:1968ء) نے اسے برسوں تک نبھایا۔ طاقت اور جذبات کا امتزاج اس کردار کو یادگار بناتا ہے۔

نیو ( Reeves Keanu)

The Matrix (1999ء) میں نیو ایک عام انسان سے ’’منتخب فرد‘‘ بنتا ہے۔ Reeves Keanu  (پیدائش:1964ء) سادگی کے لیے مشہور ہیں۔ فلسفیانہ کہانی اور سادہ اداکاری نے اس کردار کو گہرائی عطا کی۔

کیپٹن امریکا ( Evans Chris)

مارول کی فلم Captain America: The First Avenger (2011ء) میں ’’اسٹیو راجرز‘‘ ایک کمزور مگر بہادر نوجوان کے طور پر سامنے آتا ہے، جو بعد میں ایک سپر سپاہی بن جاتا ہے۔ Evans Chris (پیدائش:1981ء) نے اس کردار میں ایسی سنجیدگی اور خلوص پیدا کیا کہ ناظرین نے انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسی کردار کے ساتھ جوڑ دیا۔ کیپٹن امریکا صرف ایک سپر ہیرو نہیں بلکہ اصولوں، قربانی اور قیادت کی علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ’’کیپٹن امریکا‘‘ کا نام آتے ہی سب سے پہلے کرس ایونز کا چہرہ ذہن میں آتا ہے۔

اینٹ مین ( Rudd Paul)

فلم Ant Man (2015ء) میں ’’اسکاٹ لینگ‘‘ ایک عام چور سے سپر ہیرو بنتا ہے، جو جسم کے سائز کو چھوٹا اور بڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔Rudd Paul (پیدائش: 1969ء) نے اس کردار کو نہایت ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔ اینٹ مین ایک منفرد سپر ہیرو ہے جو طاقت کے بجائے ذہانت اور مزاح سے کام لیتا ہے۔ پال رڈ کی قدرتی کامیڈی ٹائمنگ اور سادہ شخصیت نے اس کردار کو ناظرین کے لیے بہت پسندیدہ بنا دیا۔

ہلک ( Ruffalo Mark)

مارول کی فلمIncredible Hulk The (2008ء) اور بعد میں  Avengers The سیریز میں ’’بروس بینر‘‘ ایک ذہین سائنسدان ہے، جو ایک حادثے کے بعد غصے میں دیو ہیکل طاقتور مخلوق ’’ہلک‘‘ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ Ruffalo Mark (پیدائش:1967ء) نے اس کردار کو نہایت سنجیدہ اور جذباتی انداز میں پیش کیا۔ ہلک صرف طاقت کی علامت نہیں بلکہ اندرونی جنگ (Struggle Inner) کی بھی علامت ہے۔ ایک طرف ذہانت اور کنٹرول ہے، دوسری طرف بے قابو غصہ اور طاقت۔

ایکوامین ( Momoa Jason)

فلم Aquaman (2018ء) میں ’’آرتھر کری‘‘ یعنی ایکوامین ایک ایسا ہیرو ہے جو سمندروں کی طاقت رکھتا ہے۔ Momoa Jason (پیدائش:1979ء) نے اس کردار کو ایک سخت، جنگجو مگر دل کے نرم انسان کے طور پر پیش کیا۔ ایکوامین ڈی سی کائنات کا ایک طاقتور سپر ہیرو ہے جو پانی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر زبردست طاقت رکھتا ہے۔ جیسن موموا کی مضبوط شخصیت، لمبا قد، اور جارحانہ انداز نے اس کردار کو ایک الگ پہچان دی۔ اگرچہ یہ کردار مارول کے ہیروز جتنا پرانا نہیں، مگر جدید دور میں اسے بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے۔

جیمز بانڈ ( Craig Daniel)

2006ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک خفیہ ایجنٹ ہے۔ Craig Daniel (پیدائش: 1968ء) نے اسے حقیقت پسند انداز دیا۔ ایک سخت اور انسانی پہلو رکھنے والا بانڈ ناظرین کو پسند آیا۔

سپرمین ( Reeve Christopher)

فلم Superman (1978ء) میں سپرمین انصاف کی علامت ہے۔ Reeve Christopher (پیدائش: 1952ء) نے اسے مثالی ہیرو بنایا۔ سادگی اور طاقت نے اس کردار کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

تھور (Hemsworth Chris)

مارول کی فلم Thor (2011ء) میں ’’تھور‘‘ ایک دیوتا نما جنگجو ہے، جو بجلی اور گرج پر قابو رکھتا ہے۔Hemsworth Chris (پیدائش: 1983ء) نے اس کردار کو طاقت، مزاح اور جذبات کے خوبصورت امتزاج کے ساتھ پیش کیا۔ ابتدا میں تھور ایک مغرور اور طاقت پر بھروسہ کرنے والا کردار تھا، مگر وقت کے ساتھ اس میں عاجزی، مزاح اور انسانیت بھی شامل ہو گئی۔ کرس ہیمس ورتھ کی دلکش شخصیت اور زبردست اداکاری نے اس کردار کو بے حد مقبول بنا دیا۔

ڈاکٹر اسٹرینج ( Cumberbatch Benedict)

فلم Strange Doctor (2016ء) میں ایک سرجن جادوگر بن جاتا ہے۔ ذہانت اور جادو کا امتزاج اس کردار کو منفرد بناتا ہے۔

یہ تمام کردار اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ ایک مضبوط اسکرپٹ اور شاندار اداکاری مل کر ایک ایسا جادو تخلیق کرتے ہیں جو وقت کی قید سے آزاد ہو جاتا ہے۔ یہ اداکار صرف فلموں تک محدود نہیں رہے بلکہ ایک علامت بن گئے، ایسی علامت جسے دنیا شائد کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ 

Load Next Story