لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ؛ ویڈیو بھی جاری کردی

حملے میں کم از کم ایک اسرائیلی فوج کی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جھڑپ لبنان کے قصبے الطیبہ میں ہوئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع اور انخلا  ٹیم کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے اس کارروائی میں دو “فرسٹ پرسن ویو (FPV)” ڈرون استعمال کیے جو براہِ راست کنٹرول کے ذریعے انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بعض ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی ایک متاثرہ مقام سے انخلا کی کوشش کر رہے تھے۔

Load Next Story