کراچی، کلفٹن فائرنگ کیس میں نیا موڑ، ملزم آغا شہیر کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

گاڑی میں سوار چار افراد نے مبینہ طور پر آغا شہیر کو تشدد کا نشانہ بنایا، والدہ

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں ایف بی آر افسر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں واقعے کے بعد فرار ہونے والے سابق پولیس افسر کے بیٹے آغا شہیر کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا۔

ملزم کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چند روز قبل ان کے بیٹے کی گاڑی کو معمولی ٹکر پیش آئی تھی جس کے بعد گاڑی میں سوار چار افراد نے مبینہ طور پر آغا شہیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

آغا شہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ واقعہ کس دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا اور نہ ہی انہیں اپنے بیٹے کی موجودہ مقام کے بارے میں کوئی علم ہے۔

واضح رہے کہ کلفٹن میں فائرنگ کے اس واقعے میں ایف بی آر کا ایک افسر زخمی ہوا تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story