وزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف دورے میں چینی قیادت سے ملاقات کریں گے—فوٹو/فائل: رائٹرز
وزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے جہاں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف مئی کے آخری ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مئی کے آخری ہفتہ میں دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم منصوبوں کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔