ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے ریسلنگ مقابلوں میں دو سلور میڈلز جیت لیے
پاک آرمی کے اسد اللہ نے 80 کلو گرام کیٹیگری اور انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا
پاکستان نے ایشین بیچ گیمز ریسلنگ مقابلوں میں دو سلور میڈلز جیت لیے۔
چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے فائنل میں پاکستانی ریسلرز کو ایرانی ریسلرز سے شکست ہوئی۔
پاک آرمی کے اسد اللہ نے 80 کلو گرام کیٹیگری اور انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔
اسد اللہ نے سیمی فائنل میں میزبان چین کے پہلوان جبکہ انعام بٹ نے منگولیا کے حریف کو شکست سے دوچار کیا تھا۔