پی ایس ایل: پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی
پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پہنچتے ہی ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا ایک بار پھر پی ایس ایل میں واپسی کے لیے تیار ہیں کیونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انہیں نیا این او سی جاری کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر بورڈ نے انہیں 13 اپریل تک لیگ کھیلنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث واپس بلا لیا گیا تھا۔
تاہم اب وہ 3 مئی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حصہ لیں گے۔
Bangladesh fast bowler Nahid Rana is heading back to Peshawar Zalmi for the #PSL2026 final ⚡️
Details: https://t.co/Arex1aWpPZ pic.twitter.com/gPTQYvTQ6c— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 29, 2026
بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ ایک بڑی فرنچائز لیگ کے فائنل میں شرکت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ و میڈیکل اسٹاف نے بھی انہیں مکمل فٹ قرار دیا ہے۔
اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس میچ میں شرکت سے ان کی فٹنس یا قومی ذمہ داریوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thank you Brother Tamim for permitting Nahid Rana to feature for Peshawar Zalmi in the #PSL11 final match InshaAllah. https://t.co/QxptnZFTYh
— Javed Afridi (@JAfridi10) April 29, 2026
واضح رہے کہ ناہید رانا حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں رہے ہیں، انہوں نے زلمی کے لیے چار میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی نمایاں رہے اور اب پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔