ایران سے تعلق اور دہشتگردی کا منصوبہ؛ بحرین میں 30 افراد کو قید کی سزائیں

5 کو تاحیات جب کہ 25 افراد کو 5 سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں

بحرین میں ایران سے تعلق پر 30 افراد کو 10 سال سے عمر قید تک کی سزائیں

بحرین کی ایک عدالت نے ایران سے روابط رکھنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 25 افراد کو 10 سال تک جب کہ 5 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کی عدالت نے جن 5 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ان میں 2 افغانی اور 3 بحرینی شامل ہیں۔

ان پر الزام تھا کہ وہ ایران کے لیے حساس اور اہم تنصیبات کی نگرانی اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے جس عدالت نے قرار دیا کہ دشمن غیر ملکی قوتوں سے رابطہ قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم ہے۔

اسی مقدمے سے جڑے ایک اور فیصلے میں مزید 25 افراد کو بھی 5 سے 10 سال تک قید کی سزائیں دی گئیں جن پر ایرانی حملوں کی حمایت، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام تھا۔ 

یاد رہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ کا دائرہ کار خلیجی ممالک تک پھیل گیا ہے۔ ایران نے بحرین میں بھی میں امریکی اڈّوں اور پیٹرولیم تنصیبات پر جوابی حملے کیے ہیں۔

جس کے بعد سے بحرین نے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے اور حالیہ دنوں میں 69 افراد کی شہریت بھی منسوخ کی ہے جب کہ آج 30 افراد کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

 

Load Next Story