کیمبرج امتحانات، ریاضی کا حل شدہ پرچہ لیک، نامعلوم شخص کی مزید پرچے بھی وائرل کرنے کی دھمکی

ریڈ اٹ نامی ایپ پر ریاضی کا پرچہ اور پھر سوالات کے جوابات فروخت ہوئے، پھر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر وائر ہوگئے، ذرائع

فوٹو : فائل

دنیا کے سب سے بڑے اور معروف امتحانی نظام کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ اور جوابات لیک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور معروف امتحانی نظام کیمبرج انٹرنیشنل کے پرچے بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں اور حال ہی میں جون سیریز 2026 کے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات میں بدھ کی دوپہر ہونے والا اے لیول( اے ایس) ریاضی 1  کا پرچہ مکمل طور پر آئوٹ ہوگیا اس پیپر کا کوڈ pure mathe one 9707 ہے۔

ریاضی کے پرچے کا پہلے غیر حل شدہ اور ازاں بعد حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا کچھ افراد کا دعوی ہے کہ یہ پرچہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہی سامنے آگیا تھا جبکہ اکثریت کا دعوی ہے کہ دوپہر کو منعقدہ پرچہ کم از کم 6 گھنٹے پہلے وائرل ہوچکا تھا۔

یہ پرچہ سوشل میڈیا پر Reddit aap کے ذریعے گشت کرتا رہا کچھ طلبہ کے مطابق پرچہ مبینہ طور پر متعلقہ ایپ پر فروخت بھی ہوتا رہا  اور واٹس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔

"ایکسپریس" کو ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ایک نجی اسکول کے امتحانی مرکز پر جب ریاضی کا یہ پرچہ سامنے آیا تو وہاں موجود طلبہ نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ پرچہ تو ہم کئی گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں یہ پرچہ ہم سے کیوں لیا جارہا ہے اس سے تو ہمارے تھریش ہولڈ پر اثر پڑے گا ۔

اس اعتراض پر وہاں موجود برٹس کونسل کے کچھ افراد نے متاثرہ طلبہ سے تحریری بیانات بھی حاصل کیے۔

واضح ریے کہ پورے ملک میں کیمبرج سسٹم کے تحت اے اور او لیول کے مئی جون سیریز کے امتحانات جاری ہیں تاہم اس بار پرچے آئوٹ ہونے کی خاصیت یہ ہے کہ مکمل اور حل شدہ پرچہ آئوٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس کم و بیش 4 پرچے partially out ہوئے تھے ۔

آؤٹ پرچوں کے چند سوالات سامنے آئے تھے جس پر وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات بھی کی گئی اور کیمبرج نے بھی انٹرنل انویسٹی گیشن کی یقین دہانی کرائی لیکن تحقیقات کے نتائج سے وفاقی وزارت تعلیم کو آگاہ کیا گیا ناہی یہ بتایا گیا کہ پرچہ آئوٹ کرنے کے ذمے دار کون لوگ ہیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی قوائد کے تحت کیمبرج کا پرچہ امتحانی مراکز سے باہر نہیں آسکتا کیونکہ طلبہ سوالیہ پرچے پر ہی امتحان دیتے ہیں لیکن امتحان سے پہلے اور ازاں بعد بھی حل شدہ اور غیر حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر گشت کرتا رہا ادھر سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم شخص کا پرچہ آؤٹ کرنے کا ناصرف دعوہ کیا بلکہ یہ بھی کہہ ڈالا کہ کیمبرج نے رویہ نا بدلہ تو مزید پرچے بھی آئوٹ کروں گا۔

ادھر کیمبرج نے اس سلسلے میں اپنا موقف جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا یے کہ ہم پرچہ لیک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں اس سلسلے میں تحقیقات جاری امتحانات کے بعد کی جائیں گی

متعلقہ

Load Next Story