متحدہ عرب امارات میں منشیات کا عالمی ریکٹ بے نقاب؛ پاکستانیوں سمیت 13 ملزمان گرفتار
متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ میں 13 افراد گرفتار
متغدہ عرب امارات میں انسداد منشیات فروشی کی مہم کے دوران دارالحکومت ابوظہبی میں سیکیورٹی اداروں کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں منشیات اسمگلنگ کا ایک بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں 13 افراد حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں 2 پاکستانی، 4 بھارتی، 4 ایران، 2 مصر اور ایک سری لنکن شامل ہے۔ جنھیں عدالت کے سامنے میں پیش کیا گیا۔
چھاپے کے دوران ان ملزمان سے 56 کلوگرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد بھی کی گئیں۔
ابو ظہبی پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ کارروائی ایک ماہ کی طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کی گئی۔