کنگنا رناوت نے اطالوی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

ہدایتکار ایڈورڈ ڈی انجلیس کی فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا اور ہومیسملانو کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی

2016 تک بالی ووڈ کی 6 فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں، وقت نہ ہونے کے باعث انکار کیا، کنگنا رناوت فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم کوئین کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں اور ان پر فلموں کی برسات ہورہی ہے۔


اسی وجہ سے وہ کسی بھی فلم کو منتخب کرنے سے قبل اس میں اپنے کردار اور اسکرپٹ کے حوالے سے بہت محتاط ہوگئیں ہیں کو حال ہی میں ایک بھارت اور فرانس کی مشترکہ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ اسے گزشتہ دنوں ایک اطالوی فلم میں اداکار میسی میلانوگالو (Massimiliano Gall) کے ساتھ بھی مرکزی کردار کی پیش کش کی گئی تھی مگر اب اطلاعات ہیں کہ کنگنا رناوت نے اطالوی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو ہدایتکار ایڈورڈ ڈی انجلیس (Edoardo De Angelis) نے اس فلم کی پیشکش امریکا میں اسکرین پلے رائٹنگ اور فلمسازی کے کورسس کے دوران کی تھی جس پر کنگنا نے کہا تھا کہ وہ ممبئی پہنچ کر فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کنگنا رناوت کہہ چکی ہیں کہ انھیں فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور ہو میسمیلانو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں مگر ابھی بھارت میں اپنی دوسری فلموں کی وجہ سے اس میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری ہے مگر اب اطلاعات ہیں کہ انھوں نے حتمی طور پر اس فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلہ میں کنگنا کا کہنا ہے کہ اطالوی فلم کی شوٹنگ اگلے دو ماہ کے دوران شروع ہورہی ہے جب کہ میں خود ان دنوں 6 فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور ان میں مجھے اپنا کام دوسال کے دوران مکمل کروانا ہے اس لیے میرے پاس 2016 کے آغاز تک کسی بھی فلم کو قبول کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے۔
Load Next Story