آئی پی ایل: متنازع کیچ پر ویرات کوہلی کی امپائر سے لڑائی
تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور نیا تنازع سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بینگلور اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایک اہم میچ اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا جب رجت پاٹیدار کے آؤٹ ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
اس واقعے نے نہ صرف شائقین بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی حیران کر دیا۔
میچ کے اہم مرحلے میں پاٹیدار نے ایک شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند بلے کا اوپری کنارہ لے کر ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب گئی جہاں جیسن ہولڈر نے کیچ مکمل کیا جبکہ اس دوران کگیسو ربادا بھی فائن لیگ سے دوڑتے ہوئے ان کے قریب پہنچ گئے تھے۔
کیچ کے واضح نہ ہونے کے باعث آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے سپرد کیا۔
ری پلے میں واضح طور پر نظر نہیں آیا کہ گیند زمین کو لگی یا نہیں اور شواہد کی کمی کے باوجود پاٹیدار کو آؤٹ قرار دے دیا گیا جس پر تنازع کھڑا ہو گیا۔
اس فیصلے پر ویرات کوہلی نے سخت ردعمل دیا اور باؤنڈری لائن کے قریب فورتھ امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیے۔
🚨Virat Kohli and Andy flower's fight with Umpires 🚨
- Rajat Patidar OUT on a controversial low catch by Jason Holder.
- Virat Kohli & Andy Flower LOSING it at the umpire Krunal Pandya ready to explode
- Out or Not Out ??
pic.twitter.com/zQCmzdGzoX— Indian Cricket (@IPL2025Auction) April 30, 2026
بعد میں ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور دونوں نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
Controversial out for Rajat Patidar 👀
Virat Kohli is angry. See the end of the video 🤯#RCB #GT #Virat #Rajat #IPL2026 pic.twitter.com/LBWSOkqTFL— Gupta Ji (@CuriousGuptaji) April 30, 2026
واضح رہے کہ یہ وکٹ ایسے وقت پر گری تھی جب ٹیم پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی۔