ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار سے15لاکھ روپے چھین لیے
مزاحمت پر دو گولیاں مار دیں، دیگر وارداتوں میں شہری زیورات و قیمتی سامان سے محروم.
پولیس اکائونٹ آفس کے کلرک ظفر جانوری سے مسلح افراد نے15 لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
قاسم آباد سندھ میوزیم کے سامنے کار کی خریداری کے لیے بینک سے رقم لے کر آنے والے پولیس اکائونٹ آفس کے کلرک ظفر جانوری سے مسلح افراد نے15 لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔
مزاحمت پر 2گولیاں مار کر اسے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
نسیم نگر تھانے کی حد ود سٹی اسکول کے قریب سے 2 مسلح افراد سہیل منگریو کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، ہزاروں کی نقدی، جامشورو روڈ پر سیلزمین، بلاول احمد سے 18ہزار روپے اور ایک موبائل فون، ٹھنڈی سڑک سے مسلح افراد محمد زبیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔