پی ایس ایل ایلیمینیٹر: دو مرتبہ کی فاتح اسلام آباد کو نو آموز حیدرآباد کا چیلنج درپیش
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا دوسرا ایلیمینیٹر آج کھیلا جائے گا۔
مارنس لبوشین کی قیادت میں حیدرآباد کنگزمین اور شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے جان لڑائیں گی۔
One step from the final, one step from going home.
𝐖𝐡𝐨 𝐤𝐞𝐞𝐩𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐝𝐫𝐞𝐚𝐦 𝐚𝐥𝐢𝐯𝐞?#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/ysbOw73Q28— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026
دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری مرتبہ چیمپئن بن کر لاہور قلندرز کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بے چین ہے۔
دوسری جانب پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والی حیدرآباد کنگزمین اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے سے صرف دو فتح کی دوری پر ہے۔
آج کی فاتح ٹیم کو 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔