بنوں اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق

رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی

پشاور:

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی پر عمل جاری،پولیو لاعلاج مرض ہے مگر بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے پولیو سے تحفظ کے لیے ہر مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانا ناگزیر ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Load Next Story