حیدرآباد : موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، سنی تحریک کے مرکزی رہنما شدید زخمی
سنی تحریک کے مرکزی سینئر نائب کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے
حیدرآباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں محمد خالد قادری شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے سنی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد خالد قادری کو نشانہ بنایا۔
بتایا گیا ہے کہ محمد خالد قادری کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے انہیں جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔