ایران نے مذاکرات کیلیے نیا مسودہ پاکستان کے ذریعے امریکا بھجوادیا

ایران نے پاکستان کو جنگ بندی مذاکرات پر نیا مسودہ گزشتہ شام دیا تھا

ایران امریکا مذاکرات کل اسلام آباد میں متوقع ہیں

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز کا مسودہ ثالثی کے لیے پاکستان کو بھیج دیا۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اپنی نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی ہیں۔

اب یہ تجاویز پاکستانی حکومت امریکا کو ارسال کرے گی جس کے بعد ان کا جواب دیکھا جائے گا اور آنے والا جواب واپس ایرانی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

Load Next Story