قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ڈاؤن سنڈروم بچے کی گرفتاری کی دردناک ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوجیوں نے بندوق تانے اسپیشل چائلڈ کے پیچھے بھاگتے ہوئے اسے مجرموں کیطرح گرفتار کیا

اسرائیلی فوج کا اسپیشل چائلڈ پر حملہ اور تشدد

مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شفاعت پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری اور تشدد کے واقعے کی ویڈیو نے اسرائیلی فوج کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوردی اہلکار بندوق تانے ایک نوجوان کے پیچھے دوڑ رہے ہیں اور اسے گرفتار کرلیتے ہیں۔

پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت مہدی العربی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈاؤن سنڈروم جیسے خصوصی ذہنی عارضے کا شکار ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں شامل اہلکار غالباً اسرائیلی بارڈر سے تعلق رکھتے تھے، جو مشرقی یروشلم میں باقاعدگی سے سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہیں۔

Load Next Story