مہنگائی نے جہاز سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو بھی محدود کر دیا
مہنگائی نے جہاز سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو بھی محدود کر دیا ۔۔۔۔۔ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے اندرون ملک کرائے میں 15 سے 20 ہزار روپے کی کمی بھی کر دی۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پرواز وں میں انتہائی کمی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے سوائے عازمین حج کے دیگر شہروں اور ممالک جانے والے صرف وہ مسافر رہ گئے ہیں جو کسی مجبور ی کے تحت سفر کرنا ہو۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم کے مطابق ائیر لائن نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائے میں پندرہ سے بیس ہزار روپے کی کمی بھی کر دی مگر مسافر پھر بھی نہیں آ رہے۔
پہلے لاہور سے کراچی کا کرایہ 60 سے 70 ہزار روپے تھا اب چالیس سے پینتالیس ہزار بلکہ اس سے بھی کم ہوچکا مگر مسافر نہ ہو نے کے باعث مختلف ائیرلائن کی لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور فیصل آباد کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
یہی صورتحال شارجہ بحرین کویت قطر دوبئی دوحہ انستبول فجیرہ کی 100 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ائیرپورٹ زرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے 27 پروازیں منسوخ ہوئیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 18 پروازیں، اسلام آباد ائیرپورٹ سے21 پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے 9 پروازیں ، پشاور سے 13 پروازیں، سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 4 پروازیں ، فیصل آباد ائیرپورٹ سے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ایک طرف ایران امریکہ کشیدگی تو دوسری طرف جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔