کانسٹیٹیوشن ون کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم مگر غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
فوٹو: فائل
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے نام سے کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا مگر وزیراعظم نے کارروائی روکنے کا حکم دیا جبکہ غریبوں کے گھر گرائے جار ہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں ممبر سازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ ممبران کا ہدف حاصل کریں گے اور 50 ہزار کمیٹیاں بنائیں گے۔
حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 157 روپے ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کے نام پر خزانے کو خالی کیا جا رہا ہے اور ایک موٹر سائیکل چلانے والا غریب آدمی حکومت کو پیٹرول پر بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کانسٹی ٹیوشن ون کے نام سے ایک بڑا کرپشن کا اسیکنڈل سامنے آیا ہے، بری امام اور کچی آبادیوں میں غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ییں۔
انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظمم نے اس اسیکنڈل کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 100 روپے کی سبسڈی نہیں لیوی ختم کی جائے، ہمیں سبسڈی کی بھیک نییں چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے حالات میں معاہدے معطل کیے جاتے ہیں لہٰذا آئی پی پیز کے معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔