وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، الاؤنسز میں بڑا اضافہ
فوٹو: فائل
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری پر آفس آڈر جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں موجودہ بیسک سیلری کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا جبکہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے۔
ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اخراجات عدالت کے مالی سال 26-2025 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔