کراچی، لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے رکشا ڈرائیور اور ٹھیلے والا زخمی
شہر قائد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے رکشا ڈرائیور اور ٹھیلے والا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے رکشا ، ٹھیلا اور موٹرسائیکل کو روندتا ہوا شہریوں پر جا چڑھا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 18 سالہ محسن ولد فضل الرحمان اور 55 سالہ جبار ولد ولی اللہ کے ناموں سے کی گئی۔
حادثے کا ذمے دار ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی ہونے والا جبار رکشا ڈرائیور اور محسن ٹھیلے والا ہے ، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔